ڈیرہ اسماعیل خان،ای ڈی اومحکمہ صحت ڈاکٹرعاشق سلیم کو ڈرائیوراورمیڈیکل ٹیکنیشن سمیت اغواء کاروں نے رہاکردیا

منگل 18 دسمبر 2012 19:44

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18دسمبر۔ 2012ء) ای ڈی اومحکمہ صحت ڈیرہ ڈاکٹرعاشق سلیم کوسرکاری ڈرائیوراورمیڈیکل ٹیکنیشن سمیت اغواء کاروں نے ایف آربنوں کے علاقہ میں رہاکردیا،ای ڈی اوصحت ڈاکٹرعاشق سلیم کومیڈیکل ٹیکنیشن عطاء اللہ ‘ڈرائیورمحمدجاویدکوٹوڈی کارآئی ڈی 808سمیت 11اور12دسمبر درمیانی شب بنوں اورلکی مروت کے درمیانی راستہ میں پشاورسے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے اغواء کرلیاگیاتھا۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے حکومت پر خاصہ دباؤ تھا جبکہ ڈیرہ اسما عیل خان کی ایک اہم ترین شخصیت بھی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور علاقہ کے قبائلی عمائدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی، انہی رابطوں اور کوششوں کے بعد گذشتہ روز ڈاکٹرعاشق سلیم میڈیکل ٹیکنیشن عطاء اللہ اورڈرائیورجاویدکوانکی گاڑی سمیت ایف آربنوں کے علاقہ میں چھوڑدیاہے۔

(جاری ہے)

جب وہ ڈی آئی خان آئے توراستے میں مختلف حلقوں کی جانب سے انکاوالہانہ استقبال کیاگیااورانکوہاربھی پہنائے گئے۔ای ڈی اوصحت ڈاکٹرعاشق سلیم نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انکی اغوائیگی انکی زندگی کاتلخ تجربہ تھا۔تاہم اہلیان ڈیرہ باالخصوص ڈاکٹرزبرادری ‘پیرامیڈیکس سٹاف ‘نرسزایسوسی ایشن‘میڈیکل سٹورایسوسی ایشن اورمرکزی انجمن تاجران سمیت تمام عوامی حلقوں کا بیحدمشکورہوں جنہوں نے میری اغوائیگی کیخلاف ہڑتالیں کیں احتجاج کئے اوران لوگوں کابھی بیحدشکرگزارہوں جنہوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کرمیری سلامتی کی دعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :