پنجاب ڈینگی کنٹرول پروگرام بند نہیں کیا جارہا‘ڈینگی کنٹرول پروگرام کی توسیع کیلئے سمری پی اینڈ ڈی کو بھجوا دی گئی ہے ‘ ترجمان محکمہ صحت پنجاب

منگل 18 دسمبر 2012 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18دسمبر۔ 2012ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے پنجاب ڈینگی کنٹرول پروگرام بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول پروگرام ختم نہیں کیا جارہا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈینگی کنٹرول پروگرام ایک پراجیکٹ کے تحت چلایا جارہا ہے جس میں مزید توسیع کیلئے محکمہ صحت پنجاب نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو سمری پہلے ہی ارسال کر دی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز دستیاب ہیں اور تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی آئندہ دو تین دن میں کر دی جائے گی۔مزید برآں ماہ دسمبر 2012ء کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :