صدر زرادری نے پولیو کارکنان پرحملوں کانوٹس لے لیا، رپورٹ طلب ،پولیو کارکنان پرحملہ کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،صدرآصف زرداری ،واقعات کی فوری تحقیقات کی جائیں، انسداد پولیو مہم میں شریک ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت

منگل 18 دسمبر 2012 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18دسمبر۔ 2012ء) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے پولیو کارکنان پرحملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کوصدر آصف علی زرادری نے پولیو کارکنان پرحملوں کانوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ان واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ہے اورکہاہے کہ پولیو ورکرز پر حملے کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے جبکہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پولیو ورکرز کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے واقعات کی فوری تحقیقات کا حکم دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں شریک ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ پولیو کے خاتمے میں پولیوورکرزکاکردار قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی خواتین ڈویژن کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی فریال ٹالپر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی ان واقعات سے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر پولیومہم کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہونگی ۔

سندھ حکومت نے چار رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد صوبہ میں پولیومہم معطل کر دی ہے ۔وزیر صحت سند ھ ڈاکٹر صغیر احمد نے پولیو مہم معطل کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقوں لانڈھی ،بلدیہ اور اورنگی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار پولیوکارکنان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دریں اثناء پشاور میں بھی مسلح شرپسندوں نے پولیومہم میں شریک ایک ایل ایچ وی کو گولی مار کر شدیدزخمی کر دیاجبکہ اس سے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پولیومہم میں شریک کارکنان اور ان کی حفاظت کرنے والی سیکیورٹی ٹیم پر حملہ ہوچکاہے ۔

متعلقہ عنوان :