عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں پولیومہم جاری رکھنے کا عزم، پشاور میں آج پھر پولیو ٹیم پر فائرنگ، 1 ورکر زخمی

بدھ 19 دسمبر 2012 11:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19دسمبر 2012ء) کراچی اور پشاور میں پولیو مہم کی چار خواتین سمیت مرد رضاکاروں کے قتل کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں انسداد پولیو مہم کی چار خواتین کارکن جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس حملے کے بعد رواں سال عالمی ادارہ صحت کی انسداد پولیو مہم کیلئے کام کرنے والے چھ افراد قتل ہوئے۔تازہ واقعات کے بعدصوبائی وزیر صحت نے شہر میں انسداد پولیو مہم روک دی ہے۔ آج پھر پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ورکر زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ چارسدہ کے علاقے ڈھیری رزداد میں بھی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا.