پولیو ورکرز پرحملہ افسوسناک ہے، صدر زرداری

بدھ 19 دسمبر 2012 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19دسمبر 2012ء) صدرآصف زرداری نے کہاہے کہ پولیو ورکرز پرحملہ افسوسناک ہے۔ ملک کے ہرحصے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے۔دوبارہ پانچ سال ملے تو ملک کو مزید آگے لیکرجائیں گے۔کراچی میں ایکسپورٹ ایوارڈتقریب سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ پولیو ورکرز پرحملہ افسوسناک ہے۔

کراچی میں ہرعلاقے کے لوگ آباد ہیں۔یہ شہر پورے پاکستان کاہے۔انہوں ے کہاکہ ملک کے ہرحصے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔

(جاری ہے)

صدر زرداری نے کہاکہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے،جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔صدر نے کہا کہ انہوں نے سیاسی تسلسل کو یقینی بنایا۔اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کوبھی یقینی بنائیں گے۔ صدر زرداری کاکہناتھاکہ مشکلات کااندازہ ہے،پالیسیوں کاتسلسل اصل مسئلہ ہے۔

دوبارہ پانچ سال ملے تو ملک کو مزید آگے لیکرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بنیادی ڈھانچے پر توجہ دیں گے۔پاکستان کو خوراک میں خود کفیل بنائیں گے۔ صدر مملکت کاکہناتھاکہ چینی سمیت مختلف اجناس سے متعلق نئی پالیسی دیں گے۔برآمدات میں اضافہ اور اسٹاک ایکسچینج میں تیزی حکومتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :