کراچی:پولیو ٹیم پر حملہ،الآصف اسکوائر کے قریب سرچ آپریشن

بدھ 19 دسمبر 2012 14:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19دسمبر 2012ء) سہراب گوٹھ کے علاقے میں الآصف اسکوائر کے قریب پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ بکتر بند گاڑیاں اور اضافی نفری طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیو ورکرز پر فائرنگ کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی گڈاپ کے مطابق علاقے میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی اطلاع بھی ہے، ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :