سیاسی جماعتیں پولیو فری پاکستان کو منشور کا حصہ بنائیں ، گیلانی ، مشاہد

بدھ 19 دسمبر 2012 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19دسمبر 2012ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور مسلم ق کے رہنما سینیٹر مشاہد سید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پولیو فری پاکستان کو اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنائیں، جبکہ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مذہب، مسجد، امام اور مولوی ہرگز پولیو کے خاتمے کیخلاف نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ کے زیر اہتمام پولیو کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا خطاب میں کہناتھاکہ قومی سوچ اور صوبوں کے بھرپور عزم تک پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں، انسداد پولیو ٹیم پر حملے کئے جانے پر متعلقہ ضلعی حکومت سے جواب مانگا جائے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ علماء کرام فتوے دیں کہ پولیو کے قطرے پلانا جائز ہے۔

متعلقہ عنوان :