پولیو ٹیموں کو پختون آبادیوں میں مسائل ہیں، انسداد پولیو مہم میں شامل ٹیموں پر حملے ٹارگٹ کلنگ ہیں ‘ کمشنر کراچی

بدھ 19 دسمبر 2012 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء) کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کو پختون آبادیوں میں مسائل ہیں، انسداد پولیو مہم میں شامل ٹیموں پر حملے ٹارگٹ کلنگ ہیں ۔وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سالوں کے دوران شہر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔کمشنر کراچی نے کہا کہ شہرمیں انسداد پولیو مہم کو احسن طریقے سے چلارہے ہیں۔پولیو ٹیموں پر حملے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملے ملک و قوم کے خلاف سازش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :