پولیو مہم اہلکاروں پر حملے، عالمی ادارہ صحت کا فیلڈ آپریشن معطل، تمام عملے کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت، یونیسیف کا بھی کارروائی معطل کرنے کا فیصلہ

بدھ 19 دسمبر 2012 18:26

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔19دسمبر۔ 2012ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں فیلڈ آپریشن معطل کردیاہے جبکہ تمام عملے کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب یونیسیف نے بھی کارروائی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان بھر میں اپنے فیلڈ اسٹاف کو فوری کام بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تمام عملہ اپنی سرگرمیاں محدود کردے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز خیبرپختونخوا میں انسداد پولیوٹیم پر چار حملے کیے گئے جن میں خاتون سمیت دو رضا کار جان کی بازی ہار گئے۔ پشاور میں ایک رضا کار کے سر پر گولی مار دی گئی جس سے ملک بھر میں رضا کار انتہائی خوفزدہ ہو گئے۔ عالمی ادارہ صحت پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم میں مصروف تھا۔ ادارے نے پولیو مہم معطل کرنے کا فیصلہ ٹیموں پر حملوں کے بعد کیا۔ دو روز میں اب تک سات رضا کاروں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :