پولیو رضاکاروں پر حملے ملک و قوم اور بچوں کے ساتھ ظلم ہے،طالبان پر ذ مہ داری نہ ڈالی جائے ایسی کسی تنظیم یا جماعت کا کوئی وجود نہیں ، ہماری جماعت ان حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے ،حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرے،جمعیت علماء اسلام (ف) کے راہنماء و ممبر قومی اسمبلی مولانا عطا الرحمن کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2012 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے راہنماء و ممبر قومی اسمبلی مولانا عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پولیو رضاکاروں پر حملے ملک و قوم اور بچوں کے ساتھ ظلم ہے،طالبان پر ذ مہ داری نہ ڈالی جائے ایسی کسی تنظیم یا جماعت کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ ہماری جماعت ان حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عطا لرحمن نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پولیو رضا کاروں پر حملے انتہائی تشویشناک ہیں ،کوئی مسلمان کسی خاتون پر جان لیوا حملہ نہیں کر سکتا ،یہ ملک و قوم اور بچوں کے ساتھ ظلم ہے ہم ان حملوں کے حامی نہیں بلکہ کھل کر مذمت کرتے ہیں ،کے پی کے وزیر اسے ذاتی دشمنی قرار دے رہے ہیں ہم نے انسداد پولیو مہم میں شرکت کی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ،سکولوں اور رضاروں پر حملوں کا الزام طالبان پر نہ ڈالا جائے طالبان نام کی کسی جماعت یا تنظیم کو کوئی وجود نہیں ہے ۔مدارس اور سکول کے بچوں پر حملے اس مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔