پولیو ٹیموں پر ہونے والے مسلسل حملے افسوسناک ہیں، حکومت پولیو قطرے پلانے والے ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرے ،مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کا بیان

بدھ 19 دسمبر 2012 19:20

دبئی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں پولیو ٹیموں پر ہونے والے مسلسل حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے والے ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرے - بدھ کو جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ پولیو ورکرز ہماری مستقبل کی نسلوں کو معذور اور مفلوج ہونے سے بچانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ علماء کرام بھی پولیو ورکرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں- انہوں نے پولیو ورکرز پر حملوں اور ان کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔