جیکب آباد ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل کے خلاف جیکب آباد میں پولیو مہم کا بائیکاٹ،مظاہرے اور دھرنے

بدھ 19 دسمبر 2012 21:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل کے خلاف جیکب آباد میں پولیو مہم کا بائیکاٹ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور پی ایم اے کی جانب سے مظاہرا اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی اور پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل کے خلاف جیکب آباد میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث ہزاروں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہوگئے ہیں،کراچی اورپشاور میں پولیو ٹیموں پر حملوں اور قتل عام کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا، سول ہسپتال جیکب آباد سے لیڈی ہیلتھ ورکرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور پی ایم اے کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس ڈاکٹر دیدار جمالی، ڈاکٹر گل محمد برڑو اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا ،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کی معصوم بچیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، عوام کی خدمت کے لیے کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر حملے کرنے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :