شبقدر،ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والی انسدادپولیوٹیم کی سپروائزر اورڈرائیور رشتہ دارتھے، ذکیہ بیگم گھرمیں 3بچے چھوڑکردوسرے کے بچوں کی زندگیاں بچانے نکلی تھیں ،ڈرائیورایازکے سوگواران میں 6 بیٹیاں اوراکلوتابیٹا شامل ہیں

بدھ 19 دسمبر 2012 21:37

شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والی انسدادپولیوٹیم کی سپروائزر ذکیہ بیگم اورڈرائیورایازآپس میں رشتہ دارتھے،ذکیہ بیگم گھرمیں تین بچے چھوڑکردوسرے کے بچوں کی زندگیاں بچانے نکلی تھیں ،ڈرائیورایازنے سوگواران میں چھ بیٹیاں اوراکلوتابیٹاچھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کوپولیوٹیم پرمسلح ا فراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ذکیہ بیگم کی ملازمت کو 16سال مکمل ہوچکے تھے وہ اپنے تین بیٹوں گھرمیں چھوڑکرپولیو کے قطرے پلانے نکلی تھیں جبکہ جاں بحق ہونے والاپولیوٹیم کے ڈرائیورایازکانگروہ بھی خاندان کاواحدکفیل تھا جس نے سوگواران میں چھ بیٹیاں اوراکلوتابیٹاچھوڑا ہے

متعلقہ عنوان :