چارسدہ ضلع کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے ٹیموں پر4 حملے،لیڈی ہیلتھ سپروائزر سمیت دو رضا کار قتل ، شیخو میں مسلح نقاپ پو شوں نے پولیوٹیم کو یرغمال بنا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ڈھیری زرداد میں دو مقامات پر پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات ۔ ڈی سی او نے ضلع بھر میں پولیو مہم معطل کر دی

بدھ 19 دسمبر 2012 21:59

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) چارسدہ ضلع کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے ٹیموں پر4 حملے،لیڈی ہیلتھ سپروائزر سمیت دو رضا کار قتل ۔ شیخو میں مسلح نقاپ پو شوں نے پولیوٹیم کو یرغمال بنا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ ڈھیری زرداد میں دو مقامات پر پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات ۔ ڈی سی او نے ضلع بھر میں پولیو مہم معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم شدت پسندوں کی جانب پولیو مہم میں شریک خواتین پرپانچ مختلف علاقوں میں حملے کئے۔ شب قدر کے علاقہ بٹگرام ترخہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شدت پسندوں نے پولیو مہم ٹیم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لیڈی ہیلتھ سپر وائزرذکیہ بیگم اور ڈرائیورآیاز موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جان بحق ہونے والے دونوں رضاکار آپس میں چچا زاد بہن بھائی تھے جبکہ تھانہ نستہ کے حدود ڈھیری زرداد میں پولیو ٹیموں پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دو الگ الگ مقامات پر فائرنگ کر دی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب علاقہ شیخانو میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیم کونامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر پولیومہم ختم کرنے کی ہدایت کی ۔

بصور ت دیگر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔مسلح نقاب پوش بعد ازاں کھیتوں میں رفو چکر ہو گئے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل اکبر اور ضلعی انتظامیہ پے در پے واقعات سے چکر اگئی ۔ چارسدہ میں انسداد پولیوٹیموں پر ایک ہی دن میں مسلسل چار حملوں کے بعد ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل اکبر نے ڈی سی او سید ظفر علی شاہ کے ہدایت پر پولیو مہم تا حکم ثانی بند کر نے کا اعلان کیا اور فیلڈ میں موجود تمام پولیو ٹیموں کو واپس بلا دیا

متعلقہ عنوان :