سینٹ : پولیو ورکرز کے قتل کے خلاف قرار داد منظور

جمعرات 20 دسمبر 2012 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20دسمبر 2012ء) اسلام آباد سینٹ میں پولیو ورکرز کو فائرنگ سے قتل کرنے کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ سینٹ میں پولیو رضاکاروں کے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد اتفاق را ئے سے منظور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن کے مطابق پشاور ،چارسدہ ،بٹگرام، ملتان اور کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والی پولیو خواتین ورکرز کے لواحقین کو امداد فراہم کی جا ئے اور پولیو خواتین ورکرز کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سینٹ میں متفقہ طورپرمنظور ہونےوالی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :