(ن) لیگ کی پیپلزپارٹی کی ناراض رکن اعظمیٰ بخاری اور انکے شوہر سمیع اللہ خان کی پارٹی میں شمو لیت کی خواہش پر معذرت

جمعرات 20 دسمبر 2012 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔20دسمبر 2012ء) مسلم لیگ (ن) کی پیپلزپارٹی کی ناراض رکن اسمبلی اعظمیٰ بخاری اور انکے شوہر سمیع اللہ خان کی پارٹی میں شمو لیت کی خواہش پر معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ چند روز پہلے اعظمی بخاری اور انکے کے شوہر نے (ن) لیگ میں شمو لیت کی خواہش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں انکی (ن) لیگ کے اہم راہنماؤں سے بھی بات چیت ہوئی مگر پارٹی قیادت نے فی الحال ان سے معذر ت کر لی ہے تاہم اسکے باوجود پیپلزپارٹی سے ناراض میاں بیوی (ن) لیگ میں شمو لیت کیلئے مختلف ذرائع سے رابطے کر رہے ہیں ۔ جب کے اس سلسلے میں اعظمی بخاری اور انکے شوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے (ن) لیگ سمیت کسی بھی جماعت میں ابھی شامل ہونے اور خواہش کا اظہار نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :