ایوان بالا نے پولیو کے خلاف مہم چلانے والے کارکنوں پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

جمعرات 20 دسمبر 2012 16:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔20دسمبر 2012ء ) قومی اسمبلی کے بعد ایوان بالا نے پولیو کے خلاف مہم چلانے والے کارکنوں پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدر نے سندھ اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے خلاف مہم چلانے والے کارکنوں پر حملوں کے خلاف قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائی جائے اور پولیو کے خلاف مہم چلانے والی ٹیموں اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کی جائے۔ قرارداد میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ایوان نے اس قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز متفقہ قرارداد مذمت منظور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :