شمالی وزیرستان، پولیو قطرے نہ پلانے پر حکومت نے 7 لاکھ سے زائد افراد کیلئے ہر قسم کی مراعات اور سرکاری سہولتوں کی فراہمی پر پابندی لگا دی

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:06

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء) شمالی وزیرستان ایجنسی میں پولیو قطرے نہ پلانے پر حکومت نے وزیرستان کے 7 لاکھ سے زائد عوام کیلئے ہر قسم کی مراعات ، شناختی کارڈ ، پاسپورٹ، صفائی اور دیگر سرکاری سہولتوں کی فراہمی پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان ایجنسی میں پولیو کے علاوہ چھوٹے بچوں میں تھلیسیمیا ، کینسر، ہیپاٹائٹس بی اور سی سیکن سرتان کے علاوہ دوسرے خطرناک بیماریوں کی تصدیق ہوچکی ہے ، شمالی وزیرستان میں 16 جون سے پولیو قطرے ڈرون حملوں کے احتجاج کیوجہ سے بند کردیئے ہیں تاہم پولیٹیکل ایجنٹ نے باربار وزیرستان امن گریڈ جرگہ اتمانزئی عمائدین کیساتھ جرگے منعقد کئے ہیں فاٹا سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایجنسی کے تمام مراعات اورترقیاتی کاموں پر پابندی لگادی ہے جوکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ اس پابندی کے بعد قبائلی عوام کے بیرون ملک جانے پر تمام ایئرپورٹ پر پابندی بھی زیر غور ہے دوسری طرف شمالی وزیرستان درجنوں 5 سال سے کم عمر بچوں میں تھلیسیمیا کینسر بیماری میں مبتلا ہے ایجنسی سرجن اعظم وزیر نے ایجنسی میں مختلف قسم کے امراض کی بیماریوں کی تصدیق ہوگئی ہے شمالی وزیرستان ایجنسی میں تقریباً 4500 افراد ہیپاٹائٹس اے ، بی اور سی کے علاوہ سیکن کے دیگر بیماریوں میں مبتلا رجسٹرڈ مریض ہیں شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام اس بات سے حیران اور پریشان ہیکہ ایک طرف ایجنسی میں ہزاروں عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے اور درجنوں چھوٹے بچے کینسر میں مبتلا ہے اس کیلئے بین الاقوامی ادارے اور دوسرے ادارے کچھ نہیں کرتے صرف اور صرف پولیو قطرے پلانے پر اسرار کرتے ہیں اس لئے قبائلی عوام اس پولیو مہم کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :