مانسہرہ،بارشوں اور پرفباری سے نمونیہ اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:07

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء)حالیہ بارشوں اور پرفباری سے ضلع مانسہرہ سمیت ضلع تورغر،بٹ گرام اور کوہستان کے پہاڑی اوربالائی مقامات پر بچوں اور ادھیٹر عمر افراد میں نمونیہ اور سانس کی بیماریاں بڑھنے لگیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ طبی مراکز میں گزشتہ چارروز کے دوران ایسے امراض کا شکار ہونے والے بیسیوں مریضوں کو لایاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سردی کی اس حالیہ لہر سے کم عمر بچے زیادہ گر متاثر ہوئے۔محکمہ صحت کے حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نوعمر بچوں اور ادھیڑ عمر کے افراد کو سردی سے بچانے کے لئے ہر ممکن تدابیر اختیار کریں بصورت دیگر یہ موسمی امراض کی شدتگ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے ۔