گورنر خیبر پختونخوا کی پولیوٹیم کے کارکنوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء) گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کو ثرنے پولیوٹیم کے کارکنوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہو ئے اس واقعے کا سختی سے نو ٹس لیا ہے اورکہا ہے کہ قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہو ئے گورنر نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو اس المناک واقعے کی بنا پر انہیں پہنچنے والے صدمے اور تکلیف کا بخوبی احساس ہے اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔ گورنر نے مقتولین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ نا قابل تلافی نقصان صبر و حو صلے سے برداشت کرنے کی تو فیق کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :