قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم خود قوم نے کرنا ہے ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرکے ہی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم کب تک بیرونی امداد کے سہارے جیئں گے یہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ٹیکس کی ادائیگی ہم سب کی ذمہ داری ہے حکومت کسی بھی جماعت کی ہو ،ریاست ہم سب کی ہے بد قسمتی سے 18 کروڑ کی آبادی میں ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والے صرف33لاکھ ہیں اگر ہم ترقی یافتہ ملکوں کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ٹیکس بھی ان کی طرح دینا ہوگا،چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کا پنڈ بیگوال کو فراہمی گیس کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 20 دسمبر 2012 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم خود قوم نے کرنا ہے ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرکے ہی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم کب تک بیرونی امداد کے سہارے جیئں گے یہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ٹیکس کی ادائیگی ہم سب کی ذمہ داری ہے حکومت کسی بھی جماعت کی ہو ،ریاست ہم سب کی ہے بد قسمتی سے 18 کروڑ ی آبادی میں ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والے صرف33لاکھ ہیں اگر ہم ترقی یافتہ ملکوں کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ٹیکس بھی ان کی طرح دینا ہوگا۔

وہ جمعرات کو پنڈ بیگوال کو فراہمی گیس کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتیں عوام کا حق ہے بطور چیئرمین سینیٹ ان کا کردار غیر جانبدارانہ ہے مگر وہ اپنے عوام اور حلقے سے الگ ہو کر نہیں رہ سکتے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام سے جڑی ہے اور گزشتہ 43 سال سے عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہے سیاسی شعور ذوالفقار علی بھٹو نے دیا جس کی بدولت وہ آزادانہ فیصلے کر تے ہیں اور انہوں نے ہر الیکشن میں اسی جماعت کا ساتھ دیا عوام ہی کڑا احتساب کر تے ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں پیپلز پارٹی پھر عوام کی عدالت میں کھڑی اور اس الیکشن میں بھی انشااللہ سرخرو ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملازمتوں کے دروازے کھول دیتی ہے وہ یہ بات دعوٰی سے کہہ سکتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے دور میں اسلام آباد کے گاؤں گاؤں میں گیس پہنچی۔پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری راجہ منصور سابق کونسلر محمد افضل اور ماسٹر خالق قریشی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ سید سبطل حیدر بخاری ، راجہ رفعت ، ملک سجاد ، نمبردار کوثر، تعظیم اختر، راجہ حسنین،اور راجہ عثمان ، کے علاوہ اہلیان نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :