پولیو مہم کے حق میں اجتماعی فتویٰ جاری

جمعرات 20 دسمبر 2012 23:34

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20دسمبر۔ 2012ء) سنی اتحاد کونسل کے تیس مفتیوں نے پولیو مہم کے حق میں اجتماعی فتویٰ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پولیو مہم شریعت سے ہرگز متصادم نہیں ۔ ملک بھرمیں انسداد پولیومہم کےخلاف برسرپیکاردہشتگردی عناصر اور پولیم مہم کےرضاکاروں کےقتل کے واقعات پرسنی اتحاد کونسل نےاجتماعی فتوی جاری کیا ہے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہےکہ پولیو مہم شریعت سے ہرگز متصادم نہیں ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کو روکنے اور خواتین ہیلتھ ورکرز کو قتل کرنے والے فسادی ہیں اوراسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ پولیو مہم شرعی نقطہ نظر سے بالکل درست ہے کیوں اس کےذریعےمستقبل میں بچوں کومعذوری سےبچایا اور موذی امراض کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔ بیماری کاعلاج معالجہ حضور نبی کریمﷺ کی سنت ہے۔فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ علماء و مشائخ اور مذہبی راہنما جہالت پر مبنی گمراہ کن تعبیر اسلام کی مزاحمت کریں ۔ قتل کےبڑھتےہوئےواقعات کی روک تھام اور سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مذہبی طبقہ میدان میں آئے اگر آج حکمران، لیڈرز اور قوم مصلحتوں اور خوف کا شکار رہی تو ملک کی سلامتی کا تحفظ مشکل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :