انسداد پولیو مہم ٹیموں پر حملوں میں کالعدم تنظیم ملوث ہے ‘پولیو مہم روکنے کیلئے کارکنوں کو قتل کیا گیا، حساس اداروں کی وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف

جمعہ 21 دسمبر 2012 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔21دسمبر 2012ء) حساس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے عملے پر حملوں میں کالعدم تنظیم ملوث ہے ‘پولیو مہم روکنے کیلئے کارکنوں کو قتل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں دو صوبوں میں انسداد پولیو مہم کے عملے پر حملے کرکے منظم انداز میں کارروائی کی گئی جس کا مقصد پولیو مہم کو رکوانا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں انسداد پولیو مہم کے عملے پر حملوں میں نائن ایم ایم کے پستول استعمال کئے گئے ‘پولیو مہم کے عملے پر حملوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات نہیں تھیں ‘پولیو ورکرز پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :