چارسدہ،محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلا ن، چارسدہ ہسپتال میں پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن کا لیڈی ہیلتھ ورکر ز کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 دسمبر 2012 18:44

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) محکمہ صحت چارسدہ کے انسداد پولیو ٹیموں نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلا ن کر دیا ۔ چارسدہ ہسپتال میں پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن کا لیڈی ہیلتھ ورکر ز کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہر ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دن انسداد پولیو مہم کے دواران لیڈی ہیلتھ ورکر کے بہیمانہ قتل کے خلاف پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ زیر قیادت پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن صدر سید رسول منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر سید رسول ، صد ر کلاس فور ملازمین پیر اقبال ،پریس سیکرٹری مسعود ،صدر کلر ایسوسی ایشن ہدایت اللہ ایل ایچ ایس سپر وائزر سعیدہ فیروز اور دیگر نے لیڈی ہیلتھ ورکر ز اور پولیو ٹیم پر حملو ں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہم اس وقت تک فیلڈ میں نہیں جائینگے جب تک ہمیں مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی ۔ مقررین نے کہاکہ ہیلتھ سنٹرز میں بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے لیکن فیلڈ میں کسی صورت نہیں جائینگے۔ مقررین نے کہا کہ ہمارے اہلکاروں کو مارا گیا لیکن انتظامیہ نے پوچھا تک نہیں ۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :