چارسدہ ،پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کی پولیو ٹیموں پر حملوں کے خلاف صوبہ بھر میں ہڑتال کی دھمکی

جمعہ 21 دسمبر 2012 18:45

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن نے پولیو ٹیموں پر حملوں کے خلاف صوبہ بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ فور سسز ک طرح مراغات پیر ا میڈیکس کو بھی دئیے جائیں۔ چیف جسٹس دن دھاڑے پولیو ٹیموں پر حملوں کا نوٹس لیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر ا میڈیکل کلاس تھری اور کلاس فور ملازمین کا مشترکہ جنرل باڈی اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں زیر صدارت سید رسول صدر پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آل کوآرڈنیشن کونسل کے صدر ہدایت اللہ اورضلع بھر کے تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پولیو ڈے کے ورکروں پر حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید رسول ، پیر اقبال اور ہدایت اللہ نے کہا پولیو مہم کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہیگا جب حکومت ملازمین کو فول پروف سیکورٹی فراہم نہ کریں ۔ مقررین نے کہا کہ پولیس ،ایف سی اور فوج کی طرح پیر ا میڈیکس کو بھی اُن کی طرح مراغات دی جائے ۔ اُنہو ں نے دھمکی دی کہ اگرحکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو ہم صوبہ بھر میں بھر پور احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :