حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختون خواہ میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، قوم کے ماؤں ،بچوں اور بہنوں کی زندگی بچانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر دہشت گردی کے حملے اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے ذمہ دار ہے، حکومت انتخابات ملتوی کرنے کی سازشیں کر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء ماروی میمن کی پولیو مہم میں جاں بحق ہونی والی لیڈی ہیلتھ ورکر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیو ں سے بات چیت

جمعہ 21 دسمبر 2012 21:50

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء ماروی میمن نے کہاہے کہحکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختون خواہ میں غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ قوم کے ماؤں ،بچوں اور بہنوں کی زندگی بچانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر دہشت گردی کے حملے اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے ذمہ دار ہے۔

حکومت انتخابات ملتوی کرنے کی سازشیں کر رہی ہے ۔ وہ جمعہ کو یہاں چارسدہ ماہ زارا میں پولیو مہم کے دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونی والی لیڈی ہیلتھ ورکر مسماة (ذ) کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیو ں سے بات چیت کررہی تھیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی صدر میاں راشد علی شاہ ، رمضان خان رجڑ ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مرکزی چیئر پرسن بشریٰ ،مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ضلع چارسدہ کی چےئرپرسن مسز ز رمضان خان اور دوسر ے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مشکل حالات میں خیبر پختون خواہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ کراچی اور خیبر پختون خواہ کے حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی پوزیشن پر ہیں ۔مرکزی اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے قومی خزانہ اور وسائل کے لوٹ مار میں مصرو ف ہیں ۔ اُنہوں نے انسداد پولیو ٹیموں پر شدت پسندوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستا ن کے تمام سیاسی جما عتوں کو پارٹی اختلافات سے بالاتر ہو کر پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ یہی لوگ ہماری ماؤں، بہنوں اور بچوں کی زندگی بچارہے ہے ۔

ماروی میمن نے کہا کہ مجھے ان تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز پر فخر ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود خیبر پختون خواہ میں گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم چلا رہی ہے ۔ میں نے خود ان کے ساتھ کئی دفعہ لاٹھیاں کھائی ہیں اور اس ایشو پر سب سے پہلے ہم گولیاں کھائینگے ۔ خیبر سے کراچی تک لیڈی ہیلتھ ورکر ز کے ساتھ جتنی زیادتیاں ہو رہی ہے مسلم لیگ (ن) اُسے کسی صورت برداشت نہیں کر تے ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) مشکل حالات میں قوم کے بیٹوں کے ساتھ ہے۔ اُنہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسدا د پولیو مہم کے دوران بھر پور انتظامات کر رکھے تھے جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ پولیو ٹیمو ں پر حملے اب بین الاقوامی ایشو بن چکی ہے۔ حکومت اب بھی خواب عفلت سے بیدار نہ ہوئی تو حالات پہلے سے بھی ابتر ہو جائینگے ۔حکومت انتخابات ملتوی کرانے کی سازشیں کر رہی ہے مگر مجھے یقین ہے کہ جب بھی انتخابات منعقد ہونگے تو عوام کا خون پسینہ چوسنے والے حکمرانوں کا قوم بد ترین احتساب کر یگی ۔