فرانس،عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

پیر 29 جنوری 2007 13:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2007ء)فرانس میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگلے ماہ سے ہوگا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں فروری سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق فروری سے ہوجائے گا جس کے تحت جمعرات یکم فروری سے پبلک مقامات جن میں ہوٹل ،ریستوران،اسکول، ہسپتال ،ہوٹلز،دکانیں،اسپورٹس کلب اوردفاتر شامل ہیں پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ اسکولوں اور ہسپتالوں میں قائم اسموکنگ کارنرزمکمل طور پرختم کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس میں ہر3افراد میں سے ایک شخص سگریٹ نوشی کرتا ہے۔عوامی مقامات پر اگر کوئی شخص سگریٹ نوشی کرتا پایا گیا تو اس پر88ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔جبکہ سپیشل افراداور مریضوں پر اس پابندی میں نرمی رکھی گئی ہے۔