خودکش حملے میں شہید سینئر صوبائی بشیر احمد بلور کے اپنے آخری خطاب میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اعلانات، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سیکنڈری سکول کے مستحق طلباء کو 20ہزار روپے کا وظیفہ دیں گے ،مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سینئر صوبائی بشیر احمد بلورکا آخری خطاب

ہفتہ 22 دسمبر 2012 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22دسمبر۔ 2012ء) پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے سینئر صوبائی بشیر احمد بلور نے اپنے آخری خطاب میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اعلانات کئے۔اپنے آخری خطاب میں بشیر احمد بلور کا کہناتھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکنڈری سکول کے مستحق طلباء کو 20ہزار روپے کا وظیفہ دیں گے ۔

(جاری ہے)

میٹرک تک کے طلباء کے لئے تعلیمی وظائف کا اعلان کرتے ہوئے مرحوم نے کہا کہ کالا ڈھاکہ میں مستحاق طلباء کو میٹرک تک 2ہزار روپے وظیفہ فراہم کریں گے ۔بشیر احمد بلور نے صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔اپنے آخری خطاب میں انہوں نے کہاکہ علاج معالجے کیلئے ارب روپے کا فنڈ رکھا ہے ۔