کراچی،ٹریفک حادثات ،غیرملکی طالب علموں سمیت4افراد جاں بحق، 2زخمی ،گاڑی میں سوار 4 نوجوانوں میں جاں بحق ہونے والے دو طالب علموں کی شناخت سعد اور احمد کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں حشام اور محمد شامل ہیں،چاروں نوجوانوں کا تعلق سوڈان سے ہے،حادثے کے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس

اتوار 23 دسمبر 2012 13:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) کراچی میں سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے دو ٹریفک حادثات میں دو غیر ملکی طالب علموں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 غیر ملکی طالب علم زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کوپولیس کے مطابق سپرہائی وے پر ناگوری اسٹاپ کے قریب گاڑی اور کوچ میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 2 نوجوان ہلاک اور 2 زخمی ہوئے،پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی میں سوار نوجوان غیر ملکی تھے جو جامشورو یونیورسٹی کے طالب علم تھے اور کراچی کی جانب جارہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سوار 4 نوجوانوں میں مرنے والے دو طالب علموں کی شناخت سعد اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ زخمیوں میں حشام اور محمد شامل ہیں۔چاروں نوجوانوں کا تعلق سوڈان سے ہے۔حادثے کے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نیشنل ہائی وے پر پورٹ قاسم موڑ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں ٹکر ہوئی،جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،پولیس کاروائی کی لئے لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :