پاکستان میں آمریت کے خاتمے کے ساتھ ہی مسلم کانفرنس کے زوال کاسفر شروع ہوگیا تھا جو جماعت کے خاتمے پر ختم ہوگا ، محکمہ صحت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، کے ایم آئی ڈی سی کے حوالے سے جنوری میں عوام کو سرپرائز دوں گا ،جن لوگوں کو عوامی میدان میں پیپلزپارٹی نے شکست سے دوچار کیا وہ بیانات کے ذریعے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں ، پراپیگنڈہ کی پرواہ نہیں عوامی خدمت کا سفر بلاتخصیص جاری رکھیں گے، آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ و قدرتی وسائل سردار قمر الزمان خان کی وفودسے گفتگو

اتوار 23 دسمبر 2012 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ و قدرتی وسائل سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آمریت کے خاتمے کے ساتھ ہی مسلم کانفرنس کے زوال کاسفر شروع ہوگیا تھا جو جماعت کے خاتمے پر ختم ہوگا ، محکمہ صحت کی کارکردگی سب کے سامنے اے کے ایم آئی ڈی سی کے حوالے سے جنوری میں عوام کو سرپرائز دوں گا جن لوگوں کو عوامی میدان میں پیپلزپارٹی نے شکست سے دوچار کیا وہ بیانات کے ذریعے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں ، پراپیگنڈہ کی پرواہ نہیں عوامی خدمت کا سفر بلاتخصیص جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ضلع نیلم اور مظفر آباد کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پالرٹی اپنے قیام سے لیکر اب تک عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی آ رہی ہے جس کی مقبولیت کا گراف وقت کے ساتھ بڑھتا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سینئر پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے الیکشن کے نام پر سلیکشن کے ذریعے مخصوص جماعتوں کو نوازا جاتا رہا جس کی تصدیق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ مخالفین آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی سے خائف ہیں ، اپوزیشن اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے پراپیگنڈوں کا سہارا لے رہی ہے ، اپوزیشن صرف ریکوزیشن تک محدود ہوگئی بزنس اسمبلی میں نہیں لا رہی ، وقت کے ساتھ عوام کے پیسے کا ضیاع کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آمریت کے ساتھ ختم ہوگئی باقیات آئندہ الیکشن میں ختم ہو جائے گی ، عوام ہماری کارکردگی سے خوش اور مطمئن ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے دن سے نئے جوش اور ولولے کے ساتھ تجدید عہد کرے گی کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے افکار و نظریات پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے باغ میں ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں محترمہ شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے علاوہ لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔