عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان کے 3 اضلاع میں (کل) سے شروع ہونے والی پولیو کی خصوصی سہ روزہ مہم منسوخ کردی

اتوار 23 دسمبر 2012 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے بلوچستان کے 3 اضلاع میں شروع ہونے والی پولیو کی(کل) پیر سے شروع ہونے والی خصوصی سہ روزہ مہم منسوخ کردی اس سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ او رپشین میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم کو منسوخ کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو سیکورٹی خدشات کی پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے اس سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کے لئے آج خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ واضح رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے افغانستان سے ملحقہ ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو کے ٹائپ ٹو وائرس کی 10 بچوں میں تصدیق ہوگئی تھی اس لئے کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ او رپشین میں جو اس موذی مرض سے سب زیادہ متاثر ہے میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر گزشتہ مہم کے دوران بھی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 ہزار سے زائد بچے پولیو کے ویکسین سے محروم رہ گئے تھے پشاور اور کراچی میں پولیو ٹیموں پر ہونے والی پے درپے حملوں کے بعد مذکورہ اضلاع میں 3 روزہ پولیو مہم کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :