حکومت کو بچوں کی صحت انتہائی عزیز ہے،دہشت گردی سے رضاکاروں کو آئندہ خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ، مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں گے،صحت کے عالمی اداروں نے بھی انسداد پولیومہم جاری رکھنے کی حمایت کی ہے،وزیراعظم کی معاون خصوصی شہناز وزیر علی کاپولیو مہم بارے اجلاس سے خطاب

پیر 24 دسمبر 2012 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی شہناز وزیر علی نے کہا ہے کہ حکومت کو بچوں کی صحت انتہائی عزیز ہے،دہشت گردی سے رضاکاروں کو آئندہ خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ، مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں گے،صحت کے عالمی اداروں نے بھی انسداد پولیومہم جاری رکھنے کی حمایت کی ہے ۔وہ پیرکے پولیو مہم حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ، اسلام آباد میں انسداد پولیو سے متعلق اہم اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی شہناز وزیر علی کی زیرصدار ت ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں عالمی ادارہ صحت یونیسیف اور یو ایس ایڈسمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر میں پولیو مہم جاری رکھی جائے گی ۔ اجلاس میں پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی بیگم شہناز وزیر علی نے کہا کہ ملک بھر میں پولیو مہم جاری رکھی جائے گی ،اس حوالے سے صحت کے علامی اداروں نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرایی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے۷ بچوں کی صحت عزیز ہے ،آئیندہ مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں گے۔