مہمند ایجنسی،ہسپتال غلنئی مسائلستان بن گیا ،ایکسرے کی فیس غریب اور نادار لوگوں سے سرکاری ریٹ سے کئی گناہ زیادہ وصول ، ایم ایس کا مریضوں سے ہتک عزت رویہ کا نوٹس لینے کامطالبہ

منگل 25 دسمبر 2012 18:22

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی مسائلستان بن گیا ایکسرے کی فیس غریب اور نادار لوگوں سے سرکاری ریٹ سے کئی گناہ زیادہ وصول کرنے لگا۔ ایم ایس کا مریضوں سے ہتک عزت رویہ کا نوٹس لینے کامطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق ایجنسی کا واحد ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایکسرے فیس کی مد میں مریضوں سے سرکاری ریٹ سے کئی گناہ زیادہ فیس وصول کر رہے ہیں ‘جبکہ ہسپتال کے ایم ایس کے ہتک عزت رویہ اور نازیبا الفاظ سے بھی مریض تنگ آچکے ہیں اور ان کے خلاف اکثرلوگوں سے شکایات بھی آرہی ہیں اسی طرح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری‘ ادویات کی کمی اور لیبارٹریوں میں مریضوں کا ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی سہولیات کا سخت فقدان ہیں۔ اس سلسلے میں اہالیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :