پاک بھارت کرکٹ سیریز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، پوری قوم کو کرکٹ کا بخار،تمام بڑے شہروں میں منچلوں نے بڑی سکرینیں نصب کر کے میچ دیکھا ، چوراہوں پر لوگ پاکستانی باؤلرز کو داد تحسین دیتے رہے

منگل 25 دسمبر 2012 23:09

اسلام آباد/کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شروع ہوتے ہی پوری قوم کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہو گئی ، منچلوں نے موٹر سائیکلوں کے سلنسر نکال کر میچ کی ممکنہ جیت کا جشن منانے کا خصوصی اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

لاہور ، کراچی، راولپنڈی اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں بڑی سکرینیں نصب کر کے کرکٹ کے شوقین حضرات محظوظ ہوتے رہے اور روایتی حریف کیخلاف ہر وکٹ لینے پر پاکستانی باؤلرز کو داد تحسین دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :