وویمن یونیورسٹی باغ وزیر صحت کا بڑا کارنامہ ہے ‘وزیر صحت نے ہیلتھ پیکج کی منظوری کرواکر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، کوآرڈینٹر وزیر آزادکشمیر و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 26 دسمبر 2012 16:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔26دسمبر 2012ء) کوآرڈینٹر وزیر آزادکشمیر و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید امتیاز شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وویمن یونیورسٹی باغ وزیر صحت سردار قمرالزمان کا بڑا کارنامہ ہے ۔وزیر صحت نے ہیلتھ پیکج کی منظوری کرواکر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سید امتیاز شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ باغ کے لیے میگا پراجیکٹس کی منظوری دو ڈگری کالجز ،پانچ انٹر سائنس کالجزایک ماڈل سائنس کالج دو میونسپل کمیٹیز ہاڑی گہل او رریڑہ باغ مونسپل کارپوریشن ،ملوٹ گرلز ڈگری کالج کی منظوری سے پیپلزپارٹی نے گزشتہ چونسٹھ سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ان اقداما ت کا سہرا وزیر صحت اور وزیر اعظم آزادکشمیر کو جاتا ہے جنہوں نے محرومیوں کا ازالہ کر تے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وویژن پر عملدرآمد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سید امتیاز شاہ ایڈووکیٹ نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ من گھڑت اور بے بنیاد پراپگنڈا سے پرہیز کریں اورجھوٹی الزام تراشی بند کریں ۔میں گزشتہ دس سالہ مسلم کانفرنس کے دور حکومت اور جو موجودہ پیپلزپارٹی کی سوا سالہ کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں میں ثابت کروں گا ہماری حکومت نے تین میڈیکل کالجز ،تین یورنیورسٹیاں ،پندرہ انٹر کالجز اور پانچ ڈگری کالج قائم کیے ہیں جو آنے والی نسلوں پر احسان عظیم ہے ۔

متعلقہ عنوان :