برڈ فلو وائرس ہنگری پہنچ گیا

بدھ 31 جنوری 2007 11:41

برسلز(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31جنوری2007 ) مہلک برڈ فلو وائرس یورپی ملک ہنگری پہنچ گیا ہے جس کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق یورپی کمیشن نے ہنگری میں ہلاکت خیز برڈ فلو وائرس H5N1 کے پہلے کیس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہنگری کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں ہنس کی طرح کے آبی پرندوں میں ہلاکت خیز وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی لندن میں ایک لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد انسانی زندگی کیلئے خطرات کے حامل H5N1 وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔