کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی

جمعہ 28 دسمبر 2012 11:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28دسمبر 2012ء) لاہور میں گوجرانوالہ سے لائے گئے زہریلے کھانسی کے شربت سے متاثرہ مزید 3 مریض چل بسےجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔ گوجرانوالہ سے رات گئے گیارہ مریضوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا جن میں سے دو مریض راستے میں جبکہ 1 ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا.اس سے پہلے گوجرانوالہ کے نندی پور ٹاؤن کے سابق نائب ناظم عرفان لطیف کو بھی زہریلا سیرپ پینے سے حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں زہریلے سیرپ سے متاثرہ 30 سے زائد افراد کو لایا گیا جن میں سے منیر ، بلال، عرفان ، سعید، ارشد، مبشر ، وسیم ، یوسف ، شفیق ، محمد زاہد ، رفیق ، اللہ وسایا جاں بحق ہو گئے۔ زہریلے سیرپ سے ہلاکتوں کی خبر شہر میں پھیلنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔انہوں نے حکومت پنجاب سے ذمہ دار افراد اور کمپنی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہےتاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پولیس اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری یا کارروائی عمل میں نہیں آ سکی ۔

متعلقہ عنوان :