پنجاب : کھانسی کے زہریلےسیرپ سے ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی

جمعہ 28 دسمبر 2012 20:20

گوجرانوالہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28دسمبر۔ 2012ء) کھانسی کے زہریلے شربت سے متاثرہ گوجرانوالہ کے دو مریض چل بسے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زہریلے سیرپ سے دونوجوان چل بسے ،جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد22 ہو گئی۔ وزیرا علیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔گوجرانوالہ سے رات گئے دس مریضوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا جن میں سےتین بلال، اعجاز اور ایک نامعلوم مریض دوران علاج چل بسے۔

آج صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں زیر علاج مزید 3 مریض بھی دم توڑ گئے ۔ اس سے پہلے نندی پور ٹاؤن کے سابق نائب ناظم عرفان لطیف کو بھی زہریلا سیرپ پینے سے حالت غیر ہونے پرہسپتال لایا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں زہریلے سیرپ سے متاثر ہ 30سے زائد افراد کو لایا جاچکا ہے جن میں سے منیر ، عرفان ، سعید، ارشد، مبشر ، وسیم ، یوسف ، شفیق ، محمد زاہد ، رفیق ، اللہ وسایا ، انور، اقبال ،انتظار ،اکبر علی ،چاند اور مانت جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی دو نوجوان کھانسی کا زہریلا سیرپ پینے سے جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔دوسری جانب پولیس نے متاثرہ افراد کے ورثاءکی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ایک میڈیکل سٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو تھانے میں دیکھ کر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور تھانے میں ہی اس پر تشدد شروع کر دیا تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کی جان چھڑوائی ۔ضلعی انتظامیہ کے حکم پر 11 چھاپہ مار ٹیموں نےسیرپ کے ہول سیل ڈیلرزاورمیڈیکل سٹوروں پرموجود تمام بوتلوں کو ضبط کر لیا ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم نے جاں بحق افراد کے معدہ سے برآمد ہونے والا مواد کیمیائی تجزیہ کےلئے لیبارٹری بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :