پنجاب اسمبلی اجلاس‘ پولیو مہم کے دوران خواتین کے خلاف ہونے والی دہشت گردی پر مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی

جمعہ 28 دسمبر 2012 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28دسمبر۔ 2012ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پولیو مہم کے دوران کراچی ،چارسدہ اور پشاور میں خواتین کے خلاف ہونے والی دہشت گردی پر مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی جبکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پولیو مہم کو دوبارہ بحال کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران رانا اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ کی طرف پیش کی گئی قرار داد جس میں کہا گیا تھا کہ پولیو مہم کے دوران کراچی ،چارسدہ اور پشاور میں شہید ہونے والے خواتین کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کر تے ہیں ‘ وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ پولیو مہم کو دوبارہ سے ملک میں شروع کرے اور پولیومہم کے دوران جو بھی عملہ فیلڈ میں جائے اسے سیکیورٹی مہیا کی جائے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔