نارووال،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کے پاس آپریشن تھیٹر کی چابی نہ ہونے سے مریض تین گھنٹے ایمرجنسی میں تڑپتا رہا ،لواحقین کا شدید احتجاج

جمعہ 28 دسمبر 2012 22:06

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28دسمبر۔ 2012ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کے پاس آپریشن تھیٹر کی چابی نہ ہونے پر مریض تین گھنٹے ایمرجنسی میں تڑپتا رہا لواحقین کا شدید احتجاج ،تفصیلات کے مطا بق نوا حی گاؤں مہیس کا رہائشی مریض اسلم جس کے کھا نا کھاتے ہو ئے اس کے گلے میں ہڈی پھنس گئی ،جس کو اسکے لواحقین تشویش ناک حالت میں گزشتہ شام چھ بجے ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال لائے ،ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرنے مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے کی بجا ئے ٹال مٹول کرتا رہااور مریض ایمر جنسی وارڈ میں زندگی موت کی کشمکش میں تڑپتا رہا ، غر یب مریض کے لواحقین نے سابق تحصیل ناظم نارووال اور مقامی ایم پی اے کے شوہر خواجہ محمد وسیم بٹ کاٹیلی فون بھی ڈاکٹرکو کروایا مگر کسی نے بھی مریض کو طبی امداد نہ دی،بعد ازان تین گھنٹے بعدلواحقین کے احتجاج پر خوا جہ محمد وسیم بٹ ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچااور ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈ نٹ ڈ اکٹر محمدافضال کو بھی ہسپتال بلوایااور آپریشن تھیٹر کھلواکر مریض کے حلق میں پھنسی ہو ئی ہڈی نکلوا ئی جس پر زندگی اور موت کی کشمکش میں تڑپتے ہو ئے مریض نے سکھ کاسانس لیا،مریض کے رشتہ دار اکرم نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کر تے ہیں اور غریب ہیں اس نے بتایا کہ چھ بجے سے ڈیوٹی ڈاکٹر کی منت سماجت کر رہے تھے ،،ڈیوٹی ڈاکٹر احمد نے کہا کہ سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی چا بیاں میرے پاس نہیں ہیں،میڈیکل سپرٹینڈ نٹ ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال ڈاکٹر محمد افضال نے بتایا کہ غفلت کا مظاہرہ کر نے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری نے کہا کہ بھی تک ڈاکٹر کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر احمد کے خلا ف پہلے بھی شکایات ہیں جس کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :