گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھانسی کا ٹائنو سیرپ پینے سے مزید 8افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی، وزیرا علیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے متاثرہ افراد کے ورثاء کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر میڈیکل سٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا، ملزم کو تھانے میں دیکھ کر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین مشتعل ہو گئے،ملزم پر تشدد

جمعہ 28 دسمبر 2012 22:09

لاہور/گوجرانوالہ/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28دسمبر۔ 2012ء) گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھانسی کا ٹائنو سیرپ پینے سے مزید 8افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعدزہریلا شربت سے ہلاکتوں کی تعداد 22ہوگئی۔ وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے متاثرہ افراد کے ورثاء کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ایک میڈیکل سٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو تھانے میں دیکھ کر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور تھانے میں ہی اس پر تشدد شروع کر دیا تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کی جان چھڑوائی۔گوجرانوالہ سے رات گئے10 مریضوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جن میں سے 3 بلال، اعجاز اور ایک نامعلوم مریض دوران علاج چل بسے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں زیر علاج مزید 3 مریض بھی دم توڑ گئے۔

اس سے پہلے نندی پور ٹاوٴن کے سابق نائب ناظم عرفان لطیف کو بھی زہریلا سیرپ پینے سے حالت غیر ہونے پرہسپتال لایا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں زہریلے سیرپ سے متاثر ہ 30سے زائد افراد کو لایا جاچکا ہے جن میں سے منیر ، عرفان ، سعید، ارشد، مبشر ، وسیم ، یوسف ، شفیق ، محمد زاہد ، رفیق ، اللہ وسایا ، انور، اقبال ،انتظار ،اکبر علی ،چاند اور مانت جاں بحق ہو گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی2نوجوان کھانسی کا زہریلا سیرپ پینے سے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے متاثرہ افراد کے ورثاء کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ایک میڈیکل سٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو تھانے میں دیکھ کر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین مشتعل ہو گئے اور تھانے میں ہی اس پر تشدد شروع کر دیا تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کی جان چھڑوائی۔ضلعی انتظامیہ کے حکم پر 11 چھاپہ مار ٹیموں نیسیرپ کے ہول سیل ڈیلرزاورمیڈیکل سٹوروں پرموجود تمام بوتلوں کو ضبط کر لیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جاں بحق افراد کے معدہ سے برآمد ہونے والا مواد کیمیائی تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی