معروف کرکٹ کمنٹیٹر ٹونی گریگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ہفتہ 29 دسمبر 2012 11:43

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29دسمبر 2012ء) ٹیسٹ کرکٹ میں ہیلمٹ کے بانی سابق برطانوی کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ٹونی گریگ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ کے سابق کھلاڑی ٹونی گریگ اگرچہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے تاہم ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔

رواں سال اکتوبر میں پاکستان آسٹریلیا کی دبئی میں سیریز کے دوران انہیں پھیپھڑوں کے کنیسر کی بیماری کا پتا چلا تھا۔

(جاری ہے)

نومبر میں ان کے آپریشن کے بعد کیمو تھراپی بھی کی گئی تاہم وہ طویل علالت کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ ٹونی گریگ نے کرکٹ کیریر میں اٹھاون ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں چودہ مقابلوں میں انگلش ٹیم کی قیادت بھی کی۔ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے ٹیسٹ کیریر کی پہلی گیند ٹونی گریگ کے خلاف کروائی۔

ٹونی گریگ کئی برس سے کمنٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ منفرد انداز میں کمنٹری کرتے ہوئے وہ اکثر و بیشتر اردو کے الفاظ بول کر شائقین کو محظوظ بھی کرتے تھے۔ ٹونی گریک کا شمار انگلینڈ کے سابق کپتان ماہیک بریرلے اور پاٹسی ہینڈرسن کے ساتھ ہیلمٹ ایجاد کرنے والے بانیوں میں ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :