انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹرٹونی گریگ انتقال کر گئے، ٹونی گریگ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے، ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، امریکی خبر رساں ادارہ

ہفتہ 29 دسمبر 2012 14:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔29دسمبر 2012ء) ٹیسٹ کرکٹ میں ہیلمٹ کے بانی اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،نامور کمنٹیٹر ٹونی گریگ پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث انتقال کرگئے۔امریکی خبر رساں ادارے نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ کے سابق کھلاڑی ٹونی گریگ اگرچہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے تاہم ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔

رواں سال اکتوبر میں پاکستان آسٹریلیا کی دبئی میں سیریز کے دوران انہیں پھیپھڑوں کے کنیسر کی بیماری کا پتا چلا تھا۔ نومبر میں ان کے آپریشن کے بعد کیمو تھراپی بھی کی گئی تاہم وہ طویل علالت کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ ٹونی گریگ نے کرکٹ کیریر میں اٹھاون ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں چودہ مقابلوں میں انگلش ٹیم کی قیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے ٹیسٹ کیریر کی پہلی گیند ٹونی گریگ کے خلاف کروائی۔

ٹونی گریگ کئی برس سے کمنٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ منفرد انداز میں کمنٹری کرتے ہوئے وہ اکثر و بیشتر اردو کے الفاظ بول کر شائقین کو محظوظ بھی کرتے تھے۔ ٹونی گریک کا شمار انگلینڈ کے سابق کپتان ماہیک بریرلے اور پاٹسی ہینڈرسن کے ساتھ ہیلمٹ ایجاد کرنے والے بانیوں میں ہوتاہے۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ٹونی گریگ 1977 میں ہونے والی کیری پیکر سیریز کے سرکردہ لوگوں میں سے تھے۔

اپنے دوست کیری پیکر کے ساتھ مل کر انہوں نے ہاو زیڈ سیریز کو کامیاب بنایا۔ ان کی عمر 66 برس تھی اور وہ سڈنی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔رواں سال اکتوبر میں ان کے پھیپھڑں میں سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور آپریشن کے بعد ان کی کیمو تھراپی بھی جاری تھی۔انھوں نے انگلینڈ کی طرف سے 1972 سے 1977 تک 58 ٹیسٹ میچوں اور 22 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :