زہریلا کھانسی کا شربت پینے سے مزید 6 افراد جاں بحق، تعداد 38 ہوگئی

ہفتہ 29 دسمبر 2012 17:23

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔29دسمبر۔ 2012ء) گوجرانوالہ میں کھا نسی کا زہر یلا شر بت پینے سے 4 روز میں ہو نیوالی ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی جبکہ 12 مریض اب بھی ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ قصور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بھی دو دو نوجوان شربت پینے سے جاں بحق ہوگئے.زہریلے شربت نے گوجرانوالہ کے ہنستے بستے 34 گھروں کو اجاڑ دیا۔ ڈی سی او گو جرانوالہ مطابق شر بت کو پی کر اسپتال آنے والے 16 متا ثرہ افراد طبی امداد کی فراہمی کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔

کئی متاثرہ افراد گھروں میں ہی مقامی ڈاکٹروں سے علاج کراتے رہے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ کے مطابق 14 افراد اسپتال پہنچنے سے پہلےہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 افراد کامونکے میں جاں بحق ہو ئے ۔ زہریلے شربت کو پینے سے جن لو گوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ان میں اکثریت گر جا کھ ،شاہین آباد، نو شہرہ سانسی اور فرید ٹاؤن سے ہے۔ زہریلے سیرپ سے ہلاکتوں پر لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔ ادھر گوجرانوالا میں ایک گودام سے چھاپہ مار ٹیم نے نشہ آور شربت کی ساڑھے سات ہزارسے زائد بوتلیں ضبط کرلیں اورگودام سیل کرکے ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محنت کش عبدالرشید اور پندرہ سالہ علی نواز زہریلا سیرپ پینے سے جان کی بازی ہارگئے۔