چارسدہ،پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث گروہ کے دو ماسٹر مائنڈ ڈرامائی انداز میں گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل، تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:50

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث گروہ کے دو ماسٹر مائنڈ ڈرامائی انداز میں گرفتار۔ نامعلوم مقام پر منتقل، تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے بٹگرام کے علاقہ ترخہ میں کاروائی کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر حملوں میں ملوث دو مبینہ شدت پسندوں درویش ولد سردار اور شفیق ولد عبدالجمیل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ اُن کے تیسرے ساتھی روح اللہ ولد خورشید کی گرفتاری کیلئے کو ششیں تیز کر دی گئی ۔

گرفتا ر شدت پسندوں پر الزام ہے کہ اُنہو ں نے 19دسمبر کو انسداد پولیو ٹیم پر بٹگرام میں فائرنگ کرکے محکمہ صحت کے خاتون اہلکار ذکیہ بی بی سمیت دو اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔ ڈی پی او چارسدہ نثار علی خان مروت نے ا س حوالے سے بتایا کہ گرفتاریاں خفیہ ایجنسی نے کی ہے اور گرفتار ملزمان انسداد پولیو مہم کے ٹیموں پر حملوں میں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :