چارسدہ ،پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس ، پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:51

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن چارسدہ کا ہنگامی اجلاس ۔ پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان ۔ فول پروف سیکورٹی ڈبیلو ایچ او ، یونیسف اور محکمہ صحت کے اعلی اہلکار جب تک بذات خود پولیو مہم میں حصہ نہیں لیتے ہم کسی صورت فیلڈ میں نہیں جائینگے ۔ پولیو مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے ملازمین ابھی تک شہداء پیکج سے محروم ہیں جبکہ پولیو مہم کے شہدا ء کے بچوں کو ملا زمت دینے کے اعلانات بھی کوہ کھاتے میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن چارسدہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سید رسول منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فرودش شاہ ، کابینہ کے دیگر اراکین حالد عثمان ، اعجاز حسین ، مولانا عابد ، مسعود جان ، میاں جاوید ، شوکت علی اور محکمہ صحت اور پولیو مہم کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد پولیو ٹیموں کو فیلڈ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر تفصیلی غور وخوض ہو ا۔

اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ اُس وقت تک جاری رہیگا جب تک حکومت ہمیں فول پروف سیکورٹی فراہم نہیں کر تی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پولیو ٹیموں کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او ، یو نسیف اور محکمہ صحت کے دیگر اعلی افسران بھی فیلڈ میں موجود ہونگے ۔ اجلا س میں واضح کیا گیا کہ پولیو مہم میں سوشل ورکر ایل ایچ ڈبیلو اور ایل ایچ ایس کی شمولیت اب ممکن نہیں رہا ۔

اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ حکومت نے پولیو مہم میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو ابھی تک شہداء پیکج نہیں دیا جبکہ شہداء کے لواحقین کو محکمہ صحت میں ملازمتیں دینے کا اعلان بھی کوہ کھاتے میں چلا گیا ۔اس لئے حکومت کی سرد مہری اور افسران بالا کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہمارے پاس اس کے سوا کو ئی چارہ کار نہیں کہ پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے ۔ یا د رہے کہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں کسی بھی اعلی سرکاری افسرنے پیر امیڈیکس کو انہتائی قدم اُٹھانے سے منع کرنے یا ان کو جھوٹ موٹ کی تسلی دینے کی زحمت بھی گنوارہ نہ کی جو عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :