حکومت باجوڑایجنسی میں لوگوں کو صحت کی جدید اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات اٹھارہی ہے،جامع حکمت عملی کے تحت آئندہ چند سالوں کے دوران باجوڑایجنسی میں لوگوں کو علاج معالجے کے بہتر سہولیات کی دستیابی کے لیے کئی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ، رواں مالی سال کے دوران باجوڑایجنسی میں صحت کے شعبہ کی ترقی پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے، باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل احمد خان کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:51

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل احمد خان نے کہاہے کہحکومت باجوڑایجنسی میں لوگوں کو صحت کی جدید اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات اٹھارہی ہے،جامع حکمت عملی کے تحت آئندہ چند سالوں کے دوران باجوڑایجنسی میں لوگوں کو علاج معالجے کے بہتر سہولیات کی دستیابی کے لیے کئی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ، رواں مالی سال کے دوران باجوڑایجنسی میں صحت کے شعبہ کی ترقی پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ۔

یہ بات باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل احمد خان نے ہفتے کے روز تحصیل ناوگئی کے دور افتادہ علاقے ہلال خیل چہارمنگ میں چائلڈہیلتھ پروجیکٹ کے تعاون عسکر یت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے دوبارہ تعمیر ہونے والے ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب میں کیاہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پولیٹیکل تحصیلدار ناوگئی عبدالمالک۔

پولیٹیکل تحصیلدار عمر سید۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر جہانزیب داوڑ۔ایجنسی کوارڈنیٹرچائلڈہیلتھ پروجیکٹ باجوڑ ڈاکٹر عنایت الر حمن ۔ صحافیوں اور قبائلی عمائد ین نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سہیل احمد نے کہا کہ پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ سید عبدالجبار شاہ کے خصوصی ہدایت باجوڑ ایجنسی میں دیگر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ کی ترقی اور لوگوں کو علاج معالجے کی بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات اٹھارہی ہیں اور ا س مقصد کے لیے خطیر ترقیاتی فنڈز مختص کیاگیاہے ۔

انھوں نے بتایاکہ باجوڑایجنسی کے سب ڈویژن ناوگئی میں حکومتی عملداری کی بحالی اور امن وامان میں تیزی سے بہتر ی انے کے نتیجے میں تحصیل ناوگئی ۔ مامونداور برنگ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں اور ان ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل سے ان علاقوں کے عوام کے معیار زندگی بہتر ہونے میں مدد ملی گی ۔ انھوں نے بتا یا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کے سہولیات پہنچانے کیلئے مزید اقدامات کر ینگے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل احمد نے چائلڈہیلتھ پروجیکٹ کے تعاو ن کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے نئی تعمیر ہونے والے بلڈ نگ کا باقاعد ہ افتتاح کیا ۔ اور ہسپتال کے شعبوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ایجنسی سرجن ڈاکٹر جہانزیب داوڑنے اے پی اے سہیل احمد کو ناوگئی سب ڈویژن میں جاری منصوبوں کے بار ے میں بر یفنگ دیا۔باجوڑ ایجنسی کے قبائلی عمائد ین نے علاقے میں ہسپتال کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے ۔اور پو لیٹکل انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پولیٹیکل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے او رپولیٹیکل انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہیں۔