وزیراعلی کی ہدایت پر کھانسی کے سیرپس کی صوبے بھر میں ضبطگی کی کارروائی شروع،عوام ڈیکسٹرو میتھارفین اور ٹائینو سمیت کوئی بھی سیرپ ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر استعمال نہ کریں،ترجمان محکمہ صحت پنجاب

ہفتہ 29 دسمبر 2012 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت نے پورے صوبے میں کھانسی کے سیرپ ڈیکسٹرومیتھارفین اور ٹائینو سیرپ کی فوری ضبطگی کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں صوبے بھر کے ای ڈی اوزہیلتھ،ڈرگ انسپکٹرزاور دیگر حکام کو میڈیکل سٹور ز میں موجود سیرپ کا سٹاک فوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو سیرپ کی تیاری کے لئے درآمد شدہ خام مال کا سٹاک بھی قبضہ میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان تمام عوامل کا پتہ چلایا جا سکے جو ہلاکتوں کا باعث بن رہے ہیں۔ ترجمان نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ڈیکسٹرو میتھارفین اور ٹائینو سمیت کھانسی کا کوئی بھی سیرپ ڈاکٹری نسخہ کے بغیرہر گز استعمال نہ کریں اور اس ضمن میں مکمل احتیاط سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :