بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک غریب اور متوسط طبقے کی آواز پیپلز پارٹی کو قائم کر کے متوسط طبقے کو نمائندگی دی، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو معاشی ترقی کا تصور دیا،پیپلز پارٹی جھاوڑہ کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 دسمبر 2012 14:19

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) پیپلز پارٹی جھاوڑہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک غریب اور متوسط طبقے کی آواز پیپلز پارٹی کو قائم کر کے متوسط طبقے کو نمائندگی دی، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو معاشی ترقی کا تصور دیاان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی جھاوڑہ کے رہنماؤں سردار فاضل خان ،سردار بلال یعقوب،سردار امانت علی ،سردار شاہد محمود،احسان خالق اورمہتاب خان نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی کے موقع پرمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج آزادکشمیر اور پاکستان میں جمہوری حکومتیں قائم ہیں جو ملکی ترقی کے لیے کوشاں ہیں،صدر پاکستان آصف علی زردار ی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید قائدین کے مشن کو مکمل کریں گے،انھوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری کا عملی سیاست میں آنا خوش آئند ہے،شہید محترمہ کی برسی کے موقع پر بلال بھٹو زرداری کے خطاب میں شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی جھلک تھی، بی بی شہید اور قائد عوام کے فلسفے کو گھر گھر پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے۔