محکمہ صحت آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز کی تنخواہوں کے معاملات درست نہ ہو سکے، ڈرگ انسپکٹرز کئی سالوں سے بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور

اتوار 30 دسمبر 2012 16:38

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) محکمہ صحت آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز کی تنخواہوں کے معاملات درست نہ ہو سکے ، کئی ڈرگ انسپکٹرز کئی سالوں سے بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ، چیکنگ کا نظام متاثر ،جعلی کلینکوں کی موجیں ،بغیر لائسنس لوگوں کو چیک کرنے کا کام عروج پر ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر محکمہ صحت میں اہم حیثیت رکھنے والے ڈرگ انسپکٹرز کے محکمانہ اور حکومتی معاملات درست نہ ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر کے بیشتر ضلعوں میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر گز شتہ کئی سالوں سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں حکومت اور محکمہ صحت نے ان کو محکمہ میں پورئے قواعد و ضوابط کے ساتھ بھرتی تو کیا لیکن اب تک ان کے تنخواہوں کے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے جس کی وجہ سے یہ ڈرگ انسپکٹر کئی سالوں سے اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر کام تو کر رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کی محکمہ کے ساتھ عدم دلچسپی بڑھنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے جسمیں جعلی اور بغیر ڈپلومہ کے اکثر لوگوں نے کلینک کھول رکھے ہیں اور پورے ضلع میں کام کر رہے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جارئی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ ان ڈرگ انسپکٹر ز کی تنخواہوں کے معاملات کو یکسو کر کے عوام کو ریلیف فراہم کر ے۔

متعلقہ عنوان :